دو ریاستی فارمولہ تسلیم نہیں، انصاف کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: مشتاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اہلِ غزہ کی امداد پہنچانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہلِ غزہ کی امداد اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سیکڑوں شہری ان کے استقبال کے لیے جمع ہوئے، جنہوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام نے پھول نچھاور کیے، فلسطینی پرچم بلند کیے اور مشتاق احمد کی حمایت میں پرجوش نعروں سے ایئرپورٹ کا ماحول گرما دیا۔
رپورٹ کے مطابق استقبالیہ میں خواتین، بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک تھے، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کا اقدام صرف ایک علامتی مہم نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اجتماعی موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش ہے، اس جدوجہد نے عوامی شعور میں اضافہ کیا ہے اور پاکستان میں فلسطین سے یکجہتی کی نئی لہر پیدا کی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر عوامی خطاب میں مشتاق احمد نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ فلسطینیوں کے خون کا حساب لیں گے، دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں اور “ابراہیم اکارڈ” کو تسلیم نہیں کرتے، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور اس کا دارالخلافہ القدس ہوگا، میں تو وصیت لکھ کر گیا تھا، معلوم نہیں واپس کیسے آگیا۔
مشتاق احمد نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ فلسطین کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ مقامی سطح پر شعور، یکجہتی اور عملی حمایت کو منظم کیا جا سکے، وہ کراچی سے ہزاروں کشتیوں کا قافلہ غزہ روانہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور امریکی سفارتخانے کے سامنے پرامن دھرنا دینے کی اپیل بھی کی ہے۔
سابق سینیٹر نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام اختلافات بھلا کر فلسطینی عوام کی حمایت میں متحد ہو جائیں۔ ان کے اعلان نے ملک بھر میں سیاسی و عوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ ان کی مہم کی تفصیلات اور لائحہ عمل پر مختلف حلقے قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد مشتاق احمد
پڑھیں:
فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی اجلاس‘ 27 ویںترمیم کا جائزہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔