WE News:
2025-10-10@12:55:56 GMT

امریکا کا اسرائیل میں 200 فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

امریکا کا اسرائیل میں 200 فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ

امریکا نے اسرائیل میں تقریباً 200 فوجی اہلکار فوری طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی ترسیل اور جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک تعاون و ہم آہنگی مرکز (Coordination Center) قائم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

یہ اقدام حال ہی میں طے پانے والے اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اہلکار مرکز کے قیام اور منصوبہ بندی میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ مرکز ایسے مقام پر قائم کیا جائے گا جسے فریقین سب سے موزوں سمجھیں۔

مرکز میں مختلف شراکت دار ممالک، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) اور سرمایہ کار شامل ہوں گے تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مربوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ یہ ڈھانچہ تمام فریقوں کو  ہم آہنگ طریقے سے اور ایسی ترتیب میں کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو شہری انتظام کے مرحلے کی طرف منتقلی کو زیادہ مؤثر اور تیز بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟

عہدیدار کے مطابق یہ اقدام امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کی نگرانی کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں مصر، قطر اور ترکی بھی مشترکہ ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

امریکی اہلکار نے واضح کیا کہ کسی بھی امریکی فوجی کو غزہ کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی تمام کارروائیاں اسرائیل کے اندر رہتے ہوئے انجام دی جائیں گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں امن کی بحالی اور جنگ زدہ غزہ میں انسانی بحران کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکا امریکی فوج امن معاہدہ غزہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا امریکی فوج امن معاہدہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان: ٹی ٹی پی کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 فوجی اہلکار ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) پاکستانی سکیورٹی حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ شمال مغربی ضلع کرم میں پیش آیا۔ شدت پسندوں نے افغان سرحد کے قریب ایک پاکستانی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سڑک کے کنارے نصب بموں سے دھماکے کیے گئے اور پھر قافلے پر فائرنگ کی گئی۔

ایک بیان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے تصدیق کی کہ ان کے جنگجوؤں نے قافلے پر حملہ کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بدھ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کے دوران 11 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، سات اور 8 اکتوبر کی شب سکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں ایک کارروائی کی، ''جہاں بھارتی پراکسی 'فتنہ الخوارج' سے تعلق رکھنے والے شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے دوران 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 19 شدت پسند بھی مارے گئے۔

دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی

حالیہ مہینوں میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے، پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یہ شدت پسند، افغانستان میں تربیت اور حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، لیکن کابل اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

اسلام آباد کے تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی پیر کو جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور فوجی آپریشنز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس میں 900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کم از کم 901 افراد ہلاک اور 599 زخمی ہوئے، یہ واقعات 329 پرتشدد کارروائیوں میں پیش آئے، جن میں شدت پسندوں کے حملے اور پاکستانی فوج کی کارروائیاں شامل ہیں۔ یہ تعداد پچھلے تین ماہ کے مقابلے میں 46 فیصد سے زائد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال اب تک پاکستان میں 2,414 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی کل ہلاکتوں (2,546) کے قریب ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی 2025 کے تین ماہ باقی ہیں، اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ دہائی کے سب سے خونریز سالوں میں شمار ہو گا۔

ادارت: رابعہ بگٹی

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • غزہ جنگ بندی کی نگرانی کی آڑ میں امریکی فوجی اسرائیل پہنچنے کو تیار
  • جنگ بندی کی نگرانی، امریکی فوجی دستہ غزہ جانے کیلیے تیار، عرب میڈیا کا دعویٰ
  • ٹرمپ کی ڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی
  • ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنمائوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی
  • غزہ جنگ کے 2 سال: امریکی یہودیوں کے اسرائیل مخالف جذبات میں اضافہ
  • مشرق وسطیٰ امن عمل فیصلہ کن موڑ پر: ٹرمپ ’اسرائیل حماس معاہدے‘ کی  کامیابی کیلیے پرامید
  • پاکستان: ٹی ٹی پی کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 فوجی اہلکار ہلاک
  • امریکا نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی