جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی قید میں موجود تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی بھی شامل ہے، خلیل الحیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے میں رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولنا شامل ہے، معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل میں بند تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ اسرائیل 250 ایسے فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جو طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، نیز ان 1700 افراد کو بھی رہا کیا جائے گا، جنہیں 7 اکتوبر 2023ء کو جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ حماس کو ثالثوں اور امریکی انتظامیہ سے ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، یہ ضمانتیں اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ جنگ مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ حماس کو امریکا، عرب ثالثوں اور ترکیے کی جانب سے اس بات کی ضمانتیں ملی ہیں کہ غزہ میں جنگ مستقل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے میں رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولنا شامل ہے، معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل میں بند تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اسرائیل 250 ایسے فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جو طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، نیز ان 1700 افراد کو بھی رہا کیا جائے گا، جنہیں 7 اکتوبر 2023ء کو جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے لیے کابینہ کے اجلاس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو جائے گا۔ بیڈروسیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح مصر میں معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق معاہدے میں طے پانے والے نکات کے تحت جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد 72 گھنٹوں کی مدت شروع ہوگی، جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جیل میں موجود معروف فلسطینی سیاسی رہنماء مروان برغوثی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ بیڈروسیان کے مطابق تبادلے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی افواج "یلو لائن" کے پیچھے ہٹ جائیں گی جبکہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے 53 فیصد حصے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہونے کے بعد معاہدے میں شامل ہے جائے گا
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔