وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہو گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں جبکہ حالیہ ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 33.
اسی طرح چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران چکن 6.38 اور کیلے 4.70 فیصد سستے ہوئے۔ پیٹرول، ڈیزل، دالیں اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت‘ عدالت کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی کے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے درجنوں نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ارسال کیے گئے تھے۔ دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری اور مضر صحت تھے۔ کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنادیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے بعد 27نومبرکو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمز 200 روپے‘ ہول سیلرز 208 روپے اور ریٹیلرز 220 روپے فی لیر دودھ فروخت کریں گے۔