پشاور میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سہولت مرکز میں شہریوں کو پولیس کلیئرنس ویزہ اور ابراڈ سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ٹریفک لرنر، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، بلڈ ڈونیشن، دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، ٹینڈر ویریفکیشن، پولیس ویلفیئر اسکول اور ریکروٹمنٹ سے متعلق معلومات سمیت دیگر خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کردیا اور آئی جی ذوالفقار حمید نے مرکز کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا۔ پولیس نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے تحت عوامی سہولت کے لیے ارنگ روڈ کے شاپنگ مال ایچ بی کے ایرینا میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر مرکز کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت دیگر افسران اور شاپنگ مال کے مالک بھی شریک تھے، سی سی پی او نے آئی جی کو مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید خدمات اور ڈیجیٹل نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
سہولت مرکز میں شہریوں کو پولیس کلیئرنس ویزہ اور ابراڈ سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ٹریفک لرنر، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، بلڈ ڈونیشن، دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، ٹینڈر ویریفکیشن، پولیس ویلفیئر اسکول اور ریکروٹمنٹ سے متعلق معلومات سمیت دیگر خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس اقدام کو پولیس کے عوام دوست اقدامات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سہولت مراکز کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مزید مراکز کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذوالفقار حمید سہولت مرکز
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
خیبرپختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق اسکواڈ کو جدید تربیت، جدید ترین اسلحہ اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔
سی پی او کے مطابق ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے جنہیں دور فاصلے پر چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
یہ فورس ابتدائی طور پر جنوبی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے، جبکہ موسمِ سرما میں اہلکاروں کو تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔