قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون میں مختلف حلقوں میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اورایف سی کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان، این اے 18 ہری پور، این اے ون چترال، پی پی269 مظفرگڑھ، پی پی 115 اور پی پی 116 فیصل آباد میں 23 نومبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے مطابق ضمنی انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے اور پولنگ ڈے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوج ، رینجرز اور ایف سی کی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے تعیناتی مانگی ہے۔اس ضمن میں وفاقی حکومت سے فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کے لیے درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے باہر 22 سے 24 نومبر 2025 تک پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوج ، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی طلب کی ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کے آفس سے پولنگ اسٹیشنز تک انتخابی سامان کی ترسیل کے وقت، پولنگ کے اختتام کے بعد پولنگ اسٹیشنز سے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر تک عملے اور انتخابی سامان کی منتقلی کے وقت، غیر سرکاری نتائج کی تیاری کے دوران، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نتائج کی کونسلی ڈیشن اور انتخابی سامان کو اسٹرانگ روم میں جمع کرانے کے وقت فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مانگی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ حلقوں میں آرمی، رینجرز اور ایف سی کی موبائل ویجیلنس ٹیمیں یا کویک ری ایکشن فورس کی تعیناتی بھی مانگی ہے تاکہ ایک جامع حفاظتی نظام کے تحت پرامن ماحول فراہم کیا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن