اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ضم ہونے کیلئے فلسطینیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے، جیرڈ کشنر
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے تو اسے فلسطینی عوام کے لیے ترقی اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
جیرڈ کشنر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اب اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس فی الحال اپنے معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اگرچہ حالات بدل سکتے ہیں، لیکن امن کی کوششیں جاری ہیں۔
اسی حوالے سے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی غزہ میں سکیورٹی نظام قائم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ خلیجی عرب ممالک کے امن دستے غزہ میں تعینات کیے جائیں تاکہ قانون، نظم و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے آج اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں تاکہ خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔