سینٹرل جیل سے رہا شخص چند لمحوں بعد ہی قتل
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں سنگین جرائم کی ایک اور لرزہ خیز واردات سامنے آگئی۔ سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو رہائی کے چند ہی لمحوں بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جمشید کواٹرز تھانے کی حدود میں چھری کے وار کرکے مقتول امیر بخش جو اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد سینٹرل جیل کراچی سے باہر نکلا ہی تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ اور چھری کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے جو لاڑکانہ کا رہائشی تھا۔ اور اس نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے باعث خاندانی دشمنی پیدا ہوگئی تھی۔ مقتول کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقتول جیل سے رہائی حاصل کر کے باہر آیا تھا کہ گھاٹ لگائے ملزمان کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بخش کی رہائی کی اطلاع پہلے ہی مخالف گروہ تک پہنچ چکی تھی، جو گھات لگا کر اس کا انتظار کر رہے تھے۔قتل میں ملوث ایک ملزم گلشن ابڑو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-30