ابراہیمی معاہدہ؟ سعودی ولی عہد 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7 سال بعد امریکا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کی دوبدو ملاقات 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اس اہم اور تاریخی ملاقات کے لیے حتمی پروگرام تشکیل دیدیا ہے تاہم ایجنڈے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد اس ملاقات میں امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ پر تبادلہ خیال کریں گے جس پر رسمی طور پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد اور امریکی صدر معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات میں صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ابراہیمی معاہدے پر بھی بات ہوگی جس کے تحت کئی عرب ممالک صیہونی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ابراہیمی معاہدے میں شمولیت پر اتفاق کرچکے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم سعودیہ ہمیشہ سے اسرائیلی قبضے سے قبل کی سرحدوں پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل کسی معاہدے میں شمولیت سے انکار کرتے آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد کریں گے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزرا کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزرا کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزرا کی بلاول ہاس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبردہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب اگلی خبرپاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگےCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم