غزہ کے بارے میں امریکی حکام کی نتین یاہو سے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
نتین یاہو سے اپنی ایک ملاقات میں اسٹیو ویٹکاف اور جیرڈ كُشنر کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے غزہ میں سیز فائر خطرے سے دوچار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی "اسٹیو ویٹکاف" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی TV 12 نے خبر دی کہ تل ابیب میں نتین یاہو کے ساتھ اسٹیو ویٹکاف اور امریکی صدر کے داماد "جیرڈ كُشنر" کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں امریکی حکام نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے غزہ میں سیز فائر خطرے سے دوچار ہو۔ اس میٹنگ میں اسٹیو ویٹکاف اور جیرڈ کُشنر نے نتین یاہو سے کہا کہ وہ معاہدے کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لئے حتی المقدور کوشش کریں۔ دونوں امریکی شخصیات نے کہا کہ جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنا بالکل غیرقابل قبول ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹیو ویٹکاف نتین یاہو
پڑھیں:
ٹرمپ کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلیے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم
امریکی صدر ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے امریکی سفارتکاروں کو ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کے جائزے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کے ریزیومے یا LinkedIn پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔
سنسرشپ میں ملوث درخواست گزار ایچ ون بی ویزے کے لیے نااہل ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو ہدایات جاری کیں۔
ایچ ون بی ویزے ان ٹیک کمپنیوں کے لیے اہم ہیں جن کی قیادت نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ ٹیک کمپنیاں زیادہ تر بھارت اور چین سمیت بیرون ملک سے بھرتیاں کرتی ہیں۔