اسرائیلی حکومت کی نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمات ختم کرنے کی کوششیں تیز
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی حکومت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن الزامات پر نظرثانی کے لیے ایک نیا بل پارلیمان (کنیسٹ) میں پیش کرنے جا رہی ہے، جسے آج متعارف کرایاگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت آج سہ پہر بل کو کنیسٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ بل اٹارنی جنرل گالی بہراو میارا کو ہٹا کر ایک نئے اسٹیٹ اٹارنی کی تقرری سے متعلق ہے، جس سے نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نظرثانی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، یہ بل اگلے بدھ کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گالی بہراو میارا نے ہمیشہ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل روکنے کی مخالفت کی ہے، موجودہ قانونی مشیر اپنی اختیارات استعمال کر کے مقدمات معطل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، جبکہ حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ان کے اختیارات کم کیے جائیں یا انہیں نئے قانونی ترامیم کے ذریعے تبدیل کیا جائے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد (لیکود، ریلیجیس صیہونیت، اور جیوش پاور) کی جماعتیں انتہا پسند شاس اور یونائیٹڈ توراہ جوڈائزَم پارٹیوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ وہ فوجی بھرتی سے متعلق متنازع بل کے باعث اپنا بائیکاٹ ختم کریں اور نئے قانون کی حمایت کریں۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیسٹ میں خطاب کے دوران اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو کرپشن الزامات سے صدارتی معافی دیں، تاہم اسرائیلی قانون کے تحت کسی بھی شخص کو اعترافِ جرم کے بغیر معافی نہیں دی جا سکتی۔ نیتن یاہو نے تمام مقدمات میں جرم تسلیم کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کے خلاف تین بڑے کرپشن کیسز—کیس 1000، کیس 2000، اور کیس 4000—زیرِ سماعت ہیں، جن کی تفتیش رواں سال جنوری میں دوبارہ شروع کی گئی۔
کیس 1000 میں الزام ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے اہلِ خانہ نے امیر کاروباری شخصیات سے قیمتی تحائف کے عوض فوائد حاصل کیے۔
کیس 2000 میں معروف اخبار یدیعوت احرونوت کے مالک سے مثبت میڈیا کوریج کے بدلے مراعات دینے کا الزام ہے۔
کیس 4000 سب سے سنگین کیس سمجھا جاتا ہے، جس میں نیتن یاہو پر ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی بیزک کے مالک شاؤل ایلووچ کو فائدہ پہنچانے کے بدلے میڈیا میں اپنے حق میں خبریں شائع کروانے کا الزام ہے۔
نیتن یاہو، جن کا ٹرائل مئی 2020 میں شروع ہوا، اسرائیل کے وہ پہلے حاضرِ عہدہ وزیراعظم ہیں جنہیں بطور مجرمانہ ملزم عدالت میں پیش ہونا پڑا۔
مزید برآں ان پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی ہیں، اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے نومبر 2024 میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔
عدالت کے مطابق، غزہ میں اکتوبر 2023 سے اب تک 68 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
واضح رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے خلاف
پڑھیں:
دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔