خواتین بیٹرز کی رینکنگ، سمرتی مندھانا کی پہلی پوزیشن برقرار، سدار امین ٹاپ 10 سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران خواتین کھلاڑیوں کی بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی سدرا امین سمیت مختلف کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش
تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھانا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس نے ایک درجہ بہتری کے بعد 9ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی ایک درجہ اوپر آتے ہوئے 10ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی اوپنر سدرا امین کو 2 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث وہ ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 11ویں پوزیشن پر چلی گئی ہیں۔
بھارت کی ہرمن پریت کور نے 3 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 15ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے جبکہ آسٹریلیا کی فوئبے لیچ فیلڈ نے شاندار کارکردگی کے ذریعے 5 درجے بہتری حاصل کی اور وہ اب 17ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہینڈ شیک تنازع ہاکی کے میدان میں ختم، پاک بھارت کھلاڑیوں کا روایتی ہائی فائیو
انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ نے حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ میں زبردست بہتری دکھاتے ہوئے 15 درجے چھلانگ لگائی ہے جس کے بعد وہ 18ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی خواتین بیٹرز کی رینکنگ خواتین کرکٹرز کی رینکنگ سدرا امین سمرتی مندھانا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواتین بیٹرز کی رینکنگ خواتین کرکٹرز کی رینکنگ سمرتی مندھانا گئی ہیں
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔