data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، سینئرنائب صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں نوری آباد کے صنعتی زون میں محنت کشوں کے ساتھ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کو کم از کم اجرت کے ساتھ دیگر تمام مراعات نہیں دی جارہی ہے جس سے محنت کشوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے فیکٹریوں میں محنت کشوں کے دوران ملازمت آب و ہوا اور دیگر ضروری اقدامات بھی ناپید ہیں محنت کشوں سے 12سے 14گھنٹے مشقت لی جا رہی ہے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی بہت کم ہے جس سے نوری آباد کے محنت کشوں میں شدید مایوسی اور اشتعال پایا جاتاہے۔ شکیل احمد شیخ نے کہا کہ نوری آباد کا صنعتی زون سندھ کا بہترین صنعتی علاقہ ہے لیکن لیبر قوانین کے نفاذ کا نہ ہونا یہ محکمہ لیبر کے لیے سوالیہ نشان ہے محکمہ محنت کے افسران اور انسپکٹرکی یہ ذمے داری ہے کہ محنت کشوں کو لیبر قوانین کے تحت اجرتیں ادا کی جائیں اور انکی ڈیوٹی ٹائم 8 گھنٹے کے علاوہ ڈیوٹی کرنے پر اوور ٹائم مقرر کیا جائے نوری آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام مالکان محنت کشوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک رواں رکھے ہوئے ہیں خاص ٹیکسٹائل، سینکچورین ٹیکسٹائل اور دیگر ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں بھی محنت کشوں کی جان و مال کی کوئی نگہداشت نہیں ہے جس سے آئے دن حادثات ہورہے ہیں ،ا فوری طور پر نوری آباد کے صنعتی زون کو بہتر کرتے ہوئے لیبر قوانین کا اطلاق کیا جائے تاکہ محنت کشوں کو صحیح اجرت اور بہتر ماحول میسر آسکے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیبر قوانین

پڑھیں:

بدین :چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ودیگر پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ
  • بدین :چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ودیگر پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں
  • چناب کلب فیصل آباد آنریری سیکرٹری کے سالانہ انتخابات
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مزدور رپورٹ پر حبیب جنیدی کا ردعمل
  • ہادی بخش کلہوڑو اور صفدر حسین رضوی کے اعزاز میں تقریب
  • ہوم بیسڈ لیبر یونین کے تحت لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • جسارت کے سابق نیوز ایڈیٹر سید عبدالحفیظ نوری انتقال کرگئے
  • کاشف سعید شیخ ودیگر کا سینئر صحافی عبدالحفیظ نوری کے انتقال پراظہار تعزیت
  • اشرافیہ کی مراعات بڑا مسئلہ، جی ڈی پی میں 6 فیصد تک ممکنہ اضافہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے
  • اشرافیہ کی مراعات بڑا مسئلہ، جی ڈی پی کا 6 فیصد اضافہ کرپشن کی نذر