محنت کش کم از کم اجرت ودیگر مراعات سے محروم ہیں،شکیل احمد شیخ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، سینئرنائب صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں نوری آباد کے صنعتی زون میں محنت کشوں کے ساتھ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کو کم از کم اجرت کے ساتھ دیگر تمام مراعات نہیں دی جارہی ہے جس سے محنت کشوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے فیکٹریوں میں محنت کشوں کے دوران ملازمت آب و ہوا اور دیگر ضروری اقدامات بھی ناپید ہیں محنت کشوں سے 12سے 14گھنٹے مشقت لی جا رہی ہے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی بہت کم ہے جس سے نوری آباد کے محنت کشوں میں شدید مایوسی اور اشتعال پایا جاتاہے۔ شکیل احمد شیخ نے کہا کہ نوری آباد کا صنعتی زون سندھ کا بہترین صنعتی علاقہ ہے لیکن لیبر قوانین کے نفاذ کا نہ ہونا یہ محکمہ لیبر کے لیے سوالیہ نشان ہے محکمہ محنت کے افسران اور انسپکٹرکی یہ ذمے داری ہے کہ محنت کشوں کو لیبر قوانین کے تحت اجرتیں ادا کی جائیں اور انکی ڈیوٹی ٹائم 8 گھنٹے کے علاوہ ڈیوٹی کرنے پر اوور ٹائم مقرر کیا جائے نوری آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام مالکان محنت کشوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک رواں رکھے ہوئے ہیں خاص ٹیکسٹائل، سینکچورین ٹیکسٹائل اور دیگر ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں بھی محنت کشوں کی جان و مال کی کوئی نگہداشت نہیں ہے جس سے آئے دن حادثات ہورہے ہیں ،ا فوری طور پر نوری آباد کے صنعتی زون کو بہتر کرتے ہوئے لیبر قوانین کا اطلاق کیا جائے تاکہ محنت کشوں کو صحیح اجرت اور بہتر ماحول میسر آسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیبر قوانین
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل
ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات