ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری عمران خان کی نظریاتی سیاست اور آئینی تسلسل کی فتح ہے، پشاور ہائی کورٹ نے عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سرپرست اعلی عمران خان کو 804 دنوں سے غیر قانونی اور غیر انسانی طور پر قید میں رکھا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے جبکہ جیل انتظامیہ عدالت کے احکامات کے باوجود انہیں ذاتی معالج اور اہلِ خانہ سے ملنے نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے مقدمات میں بار بار تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے، اور حکومت عدلیہ پر دبا ڈال کر سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ فہیم خان نے توشہ خانہ II کیس میں جلدی فیصلے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے تاکہ عمران خان اور بشری بی بی کو ایک اور سزا دے کر جیل میں رکھا جا سکے۔ 

انہوں نے نشاندہی کی کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مریم نواز کے توشہ خانہ اسکینڈلز پر خاموشی انصاف کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے۔ فہیم خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری عمران خان کی نظریاتی سیاست اور آئینی تسلسل کی فتح ہے، پشاور ہائی کورٹ نے عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی متحد ہیں اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کو ایگزیکٹو کے تابع بنانے کی سازش ہے۔ فہیم خان نے مطالبہ کیا کہ اس ترمیم کے خلاف کیس فل کورٹ میں سنا جائے تاکہ عدلیہ کی ساکھ بحال ہو۔انہوں نے کہا کہ جن ججوں کو ترمیم سے فائدہ ہوا، وہ خود اس کے مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے۔

فہیم خان نے مریدکے میں تحریکِ لبیک کے کارکنوں پر ریاستی تشدد اور خواتین کی گرفتاریوں کو غیر انسانی اور ظالمانہ عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ایک بار پھر ماڈل ٹاؤن جیسا ظلم دہرایا ہے، احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مگر حکومت مخالف آوازوں کو گولی سے دبانے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریدکے واقعے کی عدالتی انکوائری کرائی جائے، زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے، گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے اور میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ فہیم خان نے اسرائیل کے فلسطینی عوام پر مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ فہیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ کے تحفظ اور ریاستی جبر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فہیم خان نے پی ٹی آئی

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا