پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400روپے فی کلو تک جا پہنچے، جبکہ دوسری طرف افغانستان میں مختلف اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے، افغان کرنسی کا بھی زوال شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز افغان کرنسی کی قیمت مزید ایک روپے گرگئی ہے، کشیدہ صورتحال کے باعث بارڈر کی بندش سے افغانستان کو مختلف اشیا کی سپلائی گزشتہ بند ہے جس کے باعث افغانستان میں مختلف اشیا ء کی قلت ہو گئی ہے جبکہ افغانستان سے آنے والے ٹماٹر کی بندش کے باعث پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایرانی ٹماٹر کی بندش سے بھی افغانی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت400روپے تک پہنچ گئی ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے باعث گھریلو خواتین نے دہی سمیت مختلف اشیا استعمال کرنا شروع کر دی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مختلف اشیا میں ٹماٹر ٹماٹر کی کی قیمت کے باعث

پڑھیں:

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 69 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ قیمت کی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
  • کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟
  • پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی کا امکان
  • ‘گلگت بلتستان میں مقامی طور پر استعمال ہونے والی اشیا پر ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں،’ سپریم کورٹ کے ریمارکس
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
  • عوام کے لیے خوش خبری، پیٹرول 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان
  • ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ