دورانِ سفر فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے، 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں
2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے،میڈیا سے گفتگو

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،سینکڑوں افراد نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔جماعت اسلامی کے رہنماء مشتاق احمد گلف ایٔرلائن کی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایٔرپورٹ پہنچے، استقبال کے لیے سینکڑوں افراد اسلام آباد ایٔرپورٹ پہنچے ،اسلام آباد ایٔرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں۔سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے، غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے معذور اور یتیم ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک کو مل کر فلسطین سے متعلق غور کرنا ہو گا، 2 سال سے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی ظلم کی انتہا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام ا باد

پڑھیں:

اسرائیلی حراست سے رہائی پانےوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اردن سے اسلام آباد پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

مشتاق احمد خان کے استقبال کے لیے آنے والے شہریوں نے فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گلے میں فلسطین کا کفیہ بھی پہن رکھا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں دیگر سماجی کارکنوں کے ہمراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے۔

اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں پر قبضہ کر کے ان پر سوار 500 کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو بدنام زمانہ جیل میں رکھا گیا جہاں انہیں ہراساں کیا گیا اور کتے بھی چھوڑے گئے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • مشتاق احمد اسلام آباد پہنچ گئے، فلسطین زندہ باد کے نعروں کی گونج میں ایئرپورٹ پر استقبال
  • دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے: سابق سینیٹر مشتاق احمد
  •  فلسطینیوں کی آواز بننے والے سا بق سینیٹر مشتاق احمد   کی اسرائیلی حراست سے رہائی،پاکستان میں شاندار استقبال
  • اسرائیلی حراست سے رہائی پانےوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، والہانہ استقبال
  • مشتاق  احمد کا استقبال؛ سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پر  پہنچ گئے، فلسطین کے حق میں نعرے
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے 
  • مشتاق احمد کا استقبال؛ سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے، فلسطین کے حق میں نعرے
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے