لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نےقلمدان سونپے جانے کے بعد سول سیکرٹریٹ ،محکمہ قانون میں پہلے بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی نے صوبائی وزیر کو محکمہ قانون کی کارکردگی، جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تمام ضلع و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر خواتین وکلا کے لئے لیڈی بار رومز کے قیام کے منصوبے،مختلف اضلاع بشمول اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان،لودھراں، ساہیوال، مظفرگڑھ، رحیم یار خاں،حافظ آباد، بہاولنگر، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ اور نارووال میں ڈسٹرکٹ اٹارنیز دفاتر کی تعمیر،ایڈووکیٹ جنرل آفس بہاولپور کی تعمیراتی پیش رفت، جوڈیشل ٹاور لاہور کی تعمیر شامل ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی )26،2025کے لئے مجوزہ نئی سکیموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ انصاف تک آسان رسائی اور قانونی انفراسٹرکچر کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت قانون و انصاف کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنےکےلئے پرعزم ہے۔انہوں نے محکمہ قانون کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری، خصوصا خواتین وکلا کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ عدالتی نظام میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں محکمہ قانون کے سینئر افسران، ،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب احمد بھرتھ ،ایڈووکیٹ جنرل آفس کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ، ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت یہاں منعقدہ اجلاس میں ریلوے ملتان ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ٹرینوں کی پابندی اوقات 88 فیصد رہی، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 86 فیصد تھی ۔ڈی ایس ملتان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی حالات کے باعث کچھ آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم مجموعی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں ریونیو 77 ملین روپے زیادہ رہا جو ایک مثبت مالیاتی اشارہ ہے۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف مہم کے نتیجے میں 13.5 ملین روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوئی، جب کہ چوری اور اسمگلنگ کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ’’کسی اور کی ایک انچ زمین لینی نہیں، ریلوے کی ایک انچ زمین کسی کو چھوڑنی نہیں‘‘۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 87.5 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی، جب کہ غیر قانونی قبضے کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر سولرائزیشن منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت 14 ریلوے سٹیشنز مکمل طور پر سولر توانائی پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ ڈی ایس آفس ملتان بھی اب مکمل طور پر سولرائزڈ ہے، جس سے بجلی کے اخراجات میں 30 ملین روپے کی بچت ممکن ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹاف ریشنلائزیشن کے ذریعے وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن بروقت ادا کی جا رہی ہے اور کسی کیس میں تاخیر نہیں ہو رہی۔ڈی ایس ملتان نے کہا کہ مسافروں کے مسائل کے حل کے لیے ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اسٹیشنوں کا باقاعدہ معائنہ کریں اور مسافروں سے براہِ راست رابطہ رکھیں، ڈیوٹی میں کسی بھی غفلت یا لاپروائی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا عزم ہے کہ تمام مسافروں کو محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ، ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
  • خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا عالمی یوم خوراک پر پیغام
  • پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش  کردی، اجلاس میں اہم فیصلے
  • پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات
  • شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، چیف کمشنر اسلام آباد
  • رانا محمد اقبال کو قانون اور منشاء اللہ بٹ کو محنت کے قلمدان تفویض
  • بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اولین ترجیح، صدرِ مملکت کا ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ کے موقع پر پیغام
  • فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی اولین ترجیح تھا اور رہے گا، وزیراعظم
  • لبرگ ٹاؤن میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح ،شہری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،منعم ظفر خان