Juraat:
2026-07-24@03:42:38 GMT

وی پی این کے ذریعے پاک مخالف پوسٹیں

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

وی پی این کے ذریعے پاک مخالف پوسٹیں

ریاض احمدچودھری

سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کیلیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کیلیے VPN کا استعمال بھی عام تھا۔مزید انکشافات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے منسلک متعدد اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے چل رہے تھے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جعلی انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے کئی اکاؤنٹس دراصل غیر ملکی نیٹ ورکس نکلے، جن کے روابط بھارت سے ملتے ہیں۔پاکستان دشمنی میں سرگرم ان بیرونِ ملک پروپیگنڈا فیکٹریوں کا پورا نیٹ ورک اب دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرونِ ملک سے منظم طریقے سے چلائے جا رہے تھے، جن کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا تھا ماہرین سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور جھوٹ پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورک کے مکمل طور پر بے نقاب ہونے کو ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے ایوانِ بالا سینیٹ آف پاکستان میں سوشل میڈیا پر فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو سخت سزا دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ ایوان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین موجود تھے لیکن کسی رکن نے بھی اس قرارداد کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔سینیٹ میں یہ قرارداد ایسے وقت میں آئی ہے جب چند روز قبل اسلام آباد میں کسانوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی باتوں کے ذریعے ہیجان اور مایوسی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سے متعلق افواہیں اور سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی ہے لیکن ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سینیٹ کا ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیاکی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان جعلی مواد کے ذریعے پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں،پاکستان اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغان میڈیا کا وطیرہ بن چکی۔وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں کی،افغان اکاؤنٹس باقاعدگی سے پاکستان مخالف مواد شائع کرکے مذہبی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں،سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹول کے مطابق وائرل ویڈیو حقیقی فوٹیج نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔ جھوٹی مہم کا آغاز ایک سیاسی بیان سے ہوا جسے افغان اکاؤنٹس نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا،عوامی ردعمل کے 14 گھنٹے بعد افغان اکاؤنٹ نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔ یاد رہے افغان سوشل میڈیا ہینڈلر نے اپنے اکاؤنٹ سے جھوٹا دعوی کیاتھا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی اور اپ لوڈ ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا۔فریب پر مبنی بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18کے من گھڑت دعوؤں کی حقیقت بے نقاب ہوگئی۔پاکستان کی عسکری قیادت پر اسرائیل سے پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی پر”ڈالر لینے”کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔بھارتی نشریاتی ادارہ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں پاکستان کی عسکری قیادت نے اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر کا تقاضا کیا۔نیوز18کی من گھڑت اور مضحکہ خیز رپورٹ میں پاکستان،موساداور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے حقائق واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے کسی ملاقات یا مالی مذاکرات کا کوئی ثبوت یا سرکاری تصدیق موجود نہیں۔پاکستان کے وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے فوجی تعیناتی یا اسرائیلی و امریکی خفیہ اداروں سے ملاقات کی کوئی تصدیق نہیں کی۔پاکستان اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی میڈیا کا وطیرہ بن چکی ہے۔بھارت حقائق کو مسخ کر کے پاکستان کی عسکری و سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔گودی میڈیا گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈا سے خطہ میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔
٭٭٭

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کے خلاف منفی پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پاکستان کے پاک فوج کے کے ذریعے فوج اور

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف