ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027 کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
بھارت کرکٹر دنیش کارتک نے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے ورلڈکپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دنیش کارتک نے اجیت اگرکار کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
دنیش کارتک نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ اس طویل چھٹی کے دوران لندن میں سخت پریکٹس کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے۔
دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کوہلی پریشر کو ہینڈل کرسکتا ہے، اگر معاملات خراب ہوئے تو وہ سنبھال لے گا۔
???????? Big Breaking on Virat Kohli as DK confirms, Virat wants to play WC2027.
- Dinesh Karthik exposed Ajit Agarkar's non-commital statement on Virat Kohli & said, Virat is keen to play the world cup, in london he was practicing hard during this long layoff & I also know he was… pic.twitter.com/HjVevnVwdH — Rajiv (@Rajiv1841) October 15, 2025
آج صبح ویرات کوہلی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ کی تھی۔
پوسٹ میں بظاہر کسی کو مخاطب یا کسی جانب اشارہ نہیں کیا گیا تاہم اسے ٹیم مینجمنٹ کے ان کے لیے دیے گئے بیانات سے متعلق ان کا جواب سمجھا رہا ہے۔
The only time you truly fail, is when you decide to give up.
— Virat Kohli (@imVkohli) October 16, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دنیش کارتک نے ویرات کوہلی
پڑھیں:
وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر کو برطرف کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آرکےگریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو ملازمت سےبرطرف کردیا۔وزیراعظم کی منظوری کے بعدایف بی آر نے رانا وقار علی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، انکوائری میں راناوقار علی پرنااہلی، مس کنڈیکٹ اورکرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے۔ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقارعلی کو برطرفی کے خلاف اپیل کاحق حاصل ہوگا جب کہ برطرفی کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی میں 30 روزکے اندر اپیل کر سکتے ہیں۔