گوگل نے اکاؤنٹ ریکوری کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنے صارفین کے لیے اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
جن لوگوں کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہو جاتا ہے یا وہ پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، اُن کے لیے اب اکاؤنٹ واپس حاصل کرنا ایک نہایت سہل عمل بننے والا ہے۔
گوگل کے مطابق نئے سیکیورٹی فیچرز کا مقصد نہ صرف اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنا ہے بلکہ ریکوری کے دوران صارفین کو طویل اور پیچیدہ مرحلوں سے بچانا بھی ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ فیچر “ریکوری کانٹیکٹس” ہے، جو بالکل ویسا ہی ہے جیسے کسی گیم شو میں “فون اے فرینڈ” کا آپشن دیا جاتا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر کسی قابلِ اعتماد شخص — جیسے شریکِ حیات یا قریبی دوست — کو ریکوری کانٹیکٹ کے طور پر شامل کر سکتا ہے۔ اس کے بعد اگر کبھی اکاؤنٹ ہیک ہو جائے یا پاس ورڈ یاد نہ رہے تو “Ask your friend to help you sign in” کا آپشن ظاہر ہوگا۔ منتخب کانٹیکٹ کو اپنی ڈیوائس پر نوٹیفکیشن ملے گا، اور جب وہ صارف کی شناخت کی تصدیق کر دے گا تو اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی ممکن ہو جائے گی۔
مزید برآں، گوگل نے فون نمبر سے جڑے ایک اضافی ریکوری آپشن کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف سے اُس ڈیوائس کا سابقہ پن یا پیٹرن کوڈ مانگا جائے گا، جس سے پہلے اکاؤنٹ استعمال کیا گیا تھا۔
یہ تمام اپ ڈیٹس فی الحال مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف اکاؤنٹ سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا بلکہ صارفین کے لیے اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کرنا بھی کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
انسٹا گرام نے نوجوانوں کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام نوجوانوں کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد وہ اپنی فیڈ پر وہ فحش مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔
اس اپ ڈیٹ کا مطلب ہے کہ وہ صارفین جو نوجوانوں سے مخصوص اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں گے ان کو انسٹاگرام پر صرف فوٹو اور ویڈیوز جیسا کہ پی جی-13 مووی میں ہوتا ہے۔
میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس اپ ڈیٹ میں اشتعال انگیز زبان کی حامل پوسٹس، خطرناک اسٹنٹ اور نقصان دہ رویوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی کو پوسٹس کو ہٹانے یا ایسی پوسٹ کو تجویز میں نہ آنے دینا شامل ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی انتہائی سخت سیٹنگ بھی پلیٹ فارم میں شامل کرنے جا رہی ہے جس کا اطلاق والدین بچوں کے لیے کر سکیں گے اور والدین کی اجازت کے بغیر سیٹنگ بدلی بھی نہیں جا سکے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچرز کا مقصد نوجوانوں کو دیگر افراد کی بدزبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ تبدیلیاں بچوں کو پہنچنے والے نقصانات پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد لائی جا رہی ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان