بھارت میں ہاتھیوں کی آبادی میں ایک چوتھائی کمی، نئے سروے میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی کے تخمینے میں تقریبا ایک چوتھائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ایک نئے سروے ، جس میں ڈی این اے پر مبنی نظام شامل کیا گیا، کے مطابق یہ اب تک کا سب سے درست لیکن تشویش ناک تخمینہ ہے۔انڈیا دنیا کے باقی ماندہ جنگلی ایشیائی ہاتھیوں کی اکثریت کا مسکن ہے آئی یو سی این کے مطابق خطرے سے دوچار نسل ہے، اور جس کے لیے سکڑتے ہوئے جنگلات اور مسکن ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکے ہیں۔
وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے اس ہفتے جاری ہونے والی آل انڈیا ایلیفینٹ ایسٹیمیشن رپورٹ کے مطابق ملک میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد 22,446 ہے، جو 2017 میں تخمینہ لگائی گئی 29,964 کی نسبت 25 فیصد کم ہے۔(جاری ہے)
یہ سروے 21 ہزار سے زائد ہاتھیوں کے فضلے کے جینیاتی تجزیے، وسیع کیمرا ٹریپ نیٹ ورک اور 6.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہاتھیوں کی
پڑھیں:
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ سروے جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ سروے جاری ہے اور متاثرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں اور 11 ہزار اہلکار سرگرم ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں 58 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فلڈ سروے میں3لاکھ 68 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں جب کہ سروے ٹیموں نے 10لاکھ42 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 7 ہزار مکانات کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا ہے۔
لاہور: ایوان عدل کے قریب ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگ گئی
مزید :