آئی ایم ایف نے بھارت کی معیشت کو دیا سی گریڈ، عالمی سطح پر ایک اور ناکامی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو سی گریڈ دے کر عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کی تصویر پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بھارت کے معاشی ڈیٹا، خاص طور پر 2011-12 کے قومی حسابات، کو پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔ IMF نے کہا کہ اس گریڈ کا مطلب ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی اعداد و شمار میں واضح خامیاں موجود ہیں، جو معیشت کی نگرانی اور تجزیے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
عالمی ادارے نے مزید کہا کہ بھارت کی حکومت کا آمدنی پر مبنی جی ڈی پی کا طریقہ کار بھی ماہرین کی جانب سے بارہا تنقید کا شکار رہا ہے، اور یہی کمزور ڈیٹا بنیاد بن کر بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔