کیماڑی، ڈاکس تھانے کی حدود منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پولیس کی سرپرستی میںماما یعقوب کا منشیات کا اڈہ عرصہ دراز سے مچھر کالونی میں کھلے عام جاری
ایس ایچ او ڈاکس اور ایس ایس پی کیماڑی ماما یعقوب کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں
(رپوٹ؍ ایم جے کے)ضلع کیماڑی’ تھانہ ڈاکس کی حدود میں منشیات فروشوں کے لیے بہترین آماجگاہ، ماما یعقوب کا منشیات کا اڈہ عرصہ دراز سے مچھر کالونی میں کھلے عام جاری ہے، ایس ایچ او ڈاکس اور ایس ایس پی کیماڑی منشیات ڈیلر ماما یعقوب کے خلاف کاروائی کرنے
میں دلچسپی نہیں لے رہے، علاقہ مکین۔ باوثوق علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی’ تھانہ ڈاکس کی حدود میں منشیات فروشوں کے لیے بہترین آماجگاہ بن گئ، ماما یعقوب نامی منشیات ڈیلر کا منشیات کا اڈہ عرصہ دراز سے مچھر کالونی میں کھلے عام طریقے سے جاری ہے، شہری بغیر کسی ڈر و خوف کے ماما یعقوب کے اڈے سے منشیات خریدتے ہیں اور آزادنہ استعمال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مچھر کالونی میں خاص طور پر بنگالی پاڑہ میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد بہت ذیادہ نظر آئیگی، دوسری جانب مچھر کالونی کے رہائشی اپنے بچوں کی مستقبل کو لیکر کافی پریشان اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں کہتے ہیں کہ ہمارے سامنے نوجوان نسل اور بچے منشیات کے لت میں مبتلا ہورہے ہیں ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہمارے بچے بھی کل کو منشیات کی عادی اور فروخت کرنے والوں میں شامل نہ ہوجائیں، دوسری جانب تھانہ ڈاکس ایس ایچ او نند لال منشیات ڈیلر ماما یعقوب کے منشیات کے اڈے کے خلاف کاروائی کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر ) فیضان علی کو بار ہا ماما یعقوب کے منشیات کے اڈے کے بارے میں اور معصوم بچوں کی تباہی کے حوالے سے أگاہ کیا جاچکا ہے اور ماما یعقوب کے اڈے کے خلاف فوری کاروائی کی اپیل بھی کی جاچکی ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ ایس ایچ او ڈاکس اور ایس ایس پی کیماڑی کے علم میں ہونے کے باوجود مچھر کالونی کے نوجوان نسل اور بچے تباہی کے دہانے پر موجود ہیں، مگر ایس ایس پی کیماڑی بھی اس حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں لے رہے، جس وجہ سے منشیات ڈیلر ماما یعقوب کا مچھر کالونی(بنگالی پاڑہ) میں منشیات کا اڈہ خوب زور و شور سے جاری ہے اور منشیات کی ترسیل بھی بڑے پیمانے پر ہورہی ہے جس میں پوڈر، آئس، چرس اور دیگر شامل ہیں، بنگالی پاڑہ نالے پر سینکڑوں منشیات کے عادی افراد ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے ہوتے ہیں اور نشہ کرتے ہیں جبکہ منشیات کے عادی افراد مچھر کالونی میں چوری چکاری میں مصروف ہوتے ہیں اور پورے مچھر کالونی کو پریشان کررکھا ہے، علاقہ مکین کا مزید کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مچھر کالونی کے نوجوان تباہ ہوچکے ہیں جبکہ مزید کا مستقبل مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے جسکا ذمہ دار صرف اور صرف کیماڑی تھانہ ڈاکس اور ایس ایس پی کیماڑی ہیں۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مچھر کالونی میں ماما یعقوب کے منشیات ڈیلر تھانہ ڈاکس میں منشیات ایس ایچ او منشیات کے کے اڈے
پڑھیں:
پشاور: پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
—فائل فوٹوپشاور پولیس نے واہ کینٹ کوہستان کالونی میں مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ کا ہے جس کے دوران مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آدم دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، جو دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے پشاور: پولیس مقابلہ میں 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمدپشاور پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم آدم نے پشتخرہ میں انجن آئل کے گودام پر فائرنگ کر کے ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔
پولیس کے مطابق کوہستان کالونی میں مقابلے میں مارا گیا ملزم آدم افغان شہری ہے، جس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنائی ہوئی تھیں۔