2025-10-10@06:14:55 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«منشیات ڈیلر»:

    کراچی: شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں جمشید کوارٹر کے علاقے سے آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے تقریباً ایک کلو ویڈ (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر لیتا اور ایڈوانس پیمنٹ وصول کرتا تھا جس کے بعد خریداروں کو منشیات کوریئر سروس کے ذریعے یا ذاتی طور پر سپلائی کی...
    ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارندوں کیخلاف کاروائی سے گریز ڈیلر طاہر عرف بوبی بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو کیبنوں پر منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے کی مد میں 3 لاکھ ہفتہ ادا کرتا ہے (رپورٹ؍ ایم جے کے) ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد کے مختلف میں پولیس کی مبینہ سر پرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات گٹکا ماوا کی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عزیزآباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف...
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے۔منشیات کی روک تھام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے، اس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، منتخب پولیس افسران کو منشیات ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف ٹاسک دیے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات کے 137 میں سے 71 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر انٹیلی جنس اور صوبے کے بارڈر...
    ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری...
    کراچی:   محمدی کالونی سے منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کرکے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے محمدی کالونی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم عثمان غنی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات کا سپلائی کا بڑا ڈیلر ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا ہے،...
    لاہور: پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان صابر اور رقیہ بی بی چونیاں سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔   ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین...
    لاہور میں پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے خاتون منشیات ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں چوکی انچارج سپر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتی ہوئی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لی گئی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ نے پشاور سے بزریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی کو منشیات کی ڈیلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی گئی۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ چیکنگ کے دوران ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی آئی ڈیل شاہ محمود قریشی عمار مسعود مریم نواز منشیات کیس وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
    لاہور: ماڈل ٹاؤن میں وائلڈ لائف اسٹاف نے قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران قیمتی سانپوں کے ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اور ایک اژدھا بھی برآمد کیا گیا۔ سانپوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران، کاٹھے طوطوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے...
    شہدادپور (نمائندہ جسارت ) شہدادپور میں منشیات کے ڈیلر کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف دکاندار کاروبار بند کرکے سڑک پر نکل آئے۔ زبردستی منشیات بیجنے کیلئے دباؤ ڈالا جاتا ہے ۔پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں مضر صحت مین پوری اور گٹکا کے ڈیلر کی زیادتیوں کے خلاف شہر مختلف علاقوں کے دکانداروں نے اپنا کاروبار بند کرکے شکیل راجپوت، مبین راجپوت اور حسن راجپوت کی قیادت میں پریس کلب شہدادپور پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں اور شہر میں ہمارے جنرل اسٹور اور کولڈ ڈرنک کی دکانیں ہیں۔ جہاں ہم کوئی بھی...
    شہدادپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکاندار منشیات کے ڈیلر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں   میں منشیات کی فروخت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا  کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے  ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اورسرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔  منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی  گرفت میں لایا جائے۔ ...
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
۱