عزیزآباد پولیس کی مبینہ سر پرستی میں منشیات گٹکا ماوا فروخت ، ڈیلر طاہر عرف بوبی کا راج
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارندوں کیخلاف کاروائی سے گریز
ڈیلر طاہر عرف بوبی بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو کیبنوں پر منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے کی مد میں 3 لاکھ ہفتہ ادا کرتا ہے
(رپورٹ؍ ایم جے کے) ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد کے مختلف میں پولیس کی مبینہ سر پرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات گٹکا ماوا کی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عزیزآباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کا راج قائم طاہر عرف بوبی کے کارندے آصف نیاپو، دانیال مالا، عمران کاکا، شاہریب اور عدیل زہر نما منشیات و گٹکا ماوا عزیزآباد’ حسین آباد میں مختلف جگہوں پر جن میں عزیزآباد تھانے کی پیچھے والی گلی، صفحہ مسجد، کتیانہ ہسپتال، مزیدار حلیم اور جماعت خانہ کے پاس کیبنوں پر دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں تمام زونل ڈی آئی جیز اور دیگر افسران پر مشتمل اہم اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کرنے کا واضح حکم جاری کیا تھا، اجلاس میں منشیات و گٹکا ماوا ٹاسک فورس کے انچارج ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ بھی موجود تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سخت احکامات، نشاندہی اور ثبوت کے باوجود ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر نے منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف کاروائی سے گریز کیا، ذرائع کے مطابق منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کے بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو اپنے تمام کیبنوں پر منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے کی مد میں 3 لاکھ روپے ہفتہ ادا کرتا ہے اور اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی ذوالفقار کو 20 ہزار روپے ہفتہ دیتا ہے ، جب اس طرح جرائم پیشہ افراد غیرقانونی کاموں کی مد میں قانون نافذ کرنے والوں کو اپنے ساتھ ملا کر غیرقانونی کام کریں گے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ہو، اسی حوالے سے کچھ دن قبل عزیزآباد میں پولیس کی سرپرستی میں ماوا گٹکا فروخت کی ویڈیو رپورٹ بھی چاری کی گئی تھی، پر اس کے باوجود بھی ایس ایچ او عزیزآباد نے منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف کاروائی نہیں کی، تھانہ عزیزآباد ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے کارندوں کے خلاف کاروایی کرنے سے گریذہ ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کو بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایس ایچ او عزیزا باد وقار قیصر ایڈیشنل ا ئی جی کراچی خلاف کاروائی کرنے والوں کے خلاف
پڑھیں:
سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،
سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، بغیر تصدیق الزام تراشی پر مبنی یک طرفہ خبر چلانا افسوسناک ہے۔
سابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بیٹے پر مزنگ پولیس کا مُبینہ تشدد، جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا#ExpressNews #BreakingNews #SumeraKomal #Son #Police #Lahore #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/cGiHt3yObq
— Express News (@ExpressNewsPK) October 31, 2025