وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، منشیات کے بڑے ڈیلرز کیخلاف اہم حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اورسرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔ منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
غیر معمولی سپیڈ، اعلیٰ معیار، 72 روز کی ریکارڈ مدت میں سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل، کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا
انہوں نے سعودی عرب سے پاکستانی خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اے این ایف کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید، ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئر سکندر حیات، ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس کرنل کامران نے اجلاس میں شرکت کی۔
میثاق مدینہ کثیر المذاہب معاشروں کیلیے نمونہ ہے:ڈاکٹر حسن قادری کا ویانا میں بین المذاہب رواداری کانفرنس میں خطاب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اے این ایف محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔