آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی آئی ڈیل شاہ محمود قریشی عمار مسعود مریم نواز منشیات کیس وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی ا ئی ڈیل شاہ محمود قریشی مریم نواز منشیات کیس وی ٹاک وی نیوز

پڑھیں:

چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ

چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

فتح جنگ :
تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے انتظامی نظام کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ابزرور آئیز کے حالیہ عوامی سروے کے مطابق، ان کی تعینات کے بعد شہر میں تجاوزات میں نمایاں کمی آئی ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہوا ہے، اور انتظامی معاملات میں شفافیت نے عوامی اعتماد کو نئی جِلا بخشی ہے۔
شہریوں نے اس بات کو سراہا کہ ویگنوں اور بسوں کو اب متعین اڈوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جس سے ٹریفک مسائل میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ریونیو سے متعلق شکایات جو ماضی میں ایک معمول بن چکی تھیں، اب قصۂ پارینہ بنتی جا رہی ہیں۔ عوامی رائے کے مطابق، چوہدری شفقت محمود نے عوام کے دلوں میں اپنی خدمت، دیانت اور حسنِ انتظام سے ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ چوہدری شفقت محمود نے اعلیٰ حکام سے خصوصی اجازت لے کر شہر کے پارکوں کی حالت بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خاص طور پر خواتین کے لیے باپردہ انتظامات نے سماجی و اخلاقی اقدار کے تحفظ کو یقینی بنایا، جسے شہری حلقوں نے بے حد سراہا۔

صفائی و ستھرائی کے حوالے سے شہر میں ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے، جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کے باعث عوام کو مہنگائی کے عذاب سے ریلیف ملا ہے۔ بلاامتیاز کارروائیاں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، اور دیانتدار دکانداروں کی حوصلہ افزائی چوہدری شفقت محمود کی انتظامی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

قانون و انصاف کی عملداری ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر موقع پر ہی ریلیف فراہم کرنا ان کا معمول بن چکا ہے، جس سے عوام میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ان کی آواز سنی جا رہی ہے اور مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

سروے میں شریک شہریوں نے چوہدری شفقت محمود کو ہر دلعزیز افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خلوص، دیانت اور محنت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ ان کی موجودگی فتح جنگ کے لیے ترقی، شفافیت اور انصاف کی علامت بن چکی ہے۔ عوام کو قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی جذبے سے جاری رہے گا اور شہر مزید ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری مُلک کیلیے اعزاز؛ ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ، مریم اورنگزیب کا عوام کے نام انتباہی پیغام پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • ولادیمیر پیوٹن کے مبینہ ’خفیہ بیٹے‘ کی تصویر لیک، روس میں ہلچل مچ گئی
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
  • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج پر امریکہ میں قید خلیل، نومولود بیٹے کو نہ دیکھ سکے
  • چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ