منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات ڈیلر میاں بیوی سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان صابر اور رقیہ بی بی چونیاں سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اشرف میسح اور تنویر کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو 10 کلو سے زائد منشیات سمیت پکڑا گیا، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ملزمان نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ منشیات آن لائن منگوا کر لاہور اور دیگر اضلاع میں سپلائی** کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق یہ پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں حمزہ، سدرہ، فیاض عرف مٹھو سائیں، بلال اور عامر شامل ہیں، جن کے قبضے سے 7 کلو 640 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے قریب نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر ایس ایچ او جہانگیر شہزاد اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تنویر اور رخسانہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں اور ہوسٹلز میں منشیات فروخت کرتے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارروائی کرتے ہوئے کو گرفتار کر لیا پولیس نے
پڑھیں:
اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔
ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔
دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی پروفائلنگ، سامان کی ماہرانہ تلاشی اور سٹاف کی شاندار تفتیشی تکنیکوں کا نتیجہ ہیں۔
اے ایس ایف قومی مفاد، بین الاقوامی ساکھ اور مسافروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے اور غیر قانونی سرگرمی کے خلاف فیصلہ کن اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔
گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔