ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاکستانی پرچم تلے ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے بھارت کے کشمیر پر قبضے، وہاں موجود نو لاکھ فوج، اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر حقائق سے انکار اور سفارتی چالاکی کا سہارا لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں دہشت گردی کے واقعات کا الزام پاکستان پر عائد کرنا ناانصافی اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ ہے۔

آفتاب چوہدری نے کہا کہ بھارت مسلسل انڈس واٹر ٹریٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ پانی روکنا بھی جنگ کے مترادف ہے۔ قدرت کے اصولوں کو روکنے کی کوشش خونریزی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

آفتاب چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور دشمن کی پسپائی پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تقریب میں دکھائی گئی ڈاکومنٹری میں بھارتی عزائم کو واضح کیا گیا، جس میں خضدار میں بچوں پر حملہ اور ٹرین پر دہشتگردی جیسے واقعات کو نمایاں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے اور دشمن کو بھرپور جواب دیں گے، کیونکہ بھارت آج بھی پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کرتا۔

کمیونٹی لیڈر حفیظ خان( تمغہ امتیاز) نے کہا کہ پاکستانی تارکینِ وطن کو اپنی افواج پر فخر ہے جو ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ صلاحیت حالیہ واقعات میں ثابت بھی ہوئی ہے۔

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے جنگ چھیڑ کر دو گھنٹوں میں معافی مانگ لی، اب وقت ہے کہ برطانیہ کی چھوڑی ہوئی تقسیم کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر سے اپیل کی کہ ملک کے اندر بھی سیاسی سیزفائر کا آغاز کریں تاکہ قومی یکجہتی مضبوط ہو۔

سابق صدر پاکستان سوسائٹی عابد ملک نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

غزالہ حبیب نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری، پاکستان سے دلی وابستگی رکھتے ہیں اور عالمی سطح پر اس محبت کا پرجوش اظہار کرتے رہیں گے۔

پروگرام کے اختتام پر پاکستان سے آئے معروف گلوکار عزیز وارثی نے قومی و ملی نغمے پیش کیے، جن پر شرکاء جھوم اٹھے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا فتاب چوہدری نے نے کہا کہ کہ بھارت

پڑھیں:

کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔

غیرملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکے ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، بھارت کے مذموم عزائم بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو بھارت نے بطور پالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، اسلام میں جہاد یا قتال کا کسی فرد، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں۔ فتنہ الخوارج کا اسلام، انسانیت، پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں، فتنہ الہندوستان کی اصطلاح ان دہشت گردوں کے لیے ہے جو بھارتی حمایت یافتہ ہیں، فتنہ الہندوستان خصوصاً بلوچستان میں ملک کو غیرمستحکم کرنے میں سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجیوں کی اصطلاح پاکستانی فوج اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے، خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
  • سیکرٹری داخلہ پنجاب کی امریکی قونصل جنرل سے اہم ملاقات
  • کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  •  بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • بھارت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے، ترجمان پاک فوج
  • امریکی قونصل جنرل کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات، بریفنگ لی
  • کے یوجے دستور کا سالانہ اہتمام حلیم‘ صحافیوں سمیت معروف شخصیات کی شرکت
  • جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس بن گئے
  • کے یوجے دستور کا سالانہ اہتمام حلیم: صحافیوں سمیت کراچی کی معروف شخصیات کی شرکت
  • بھارت نے پاکستان کی بڑے کرکٹ ایونٹ سے بے دخلی کا دعویٰ کردیا