لاہور:

ماڈل ٹاؤن میں وائلڈ لائف اسٹاف نے قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران قیمتی سانپوں کے ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اور ایک اژدھا بھی برآمد کیا گیا۔ سانپوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسی دوران، کاٹھے طوطوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے اور غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ قانونی طور پر بھی قابل سزا جرم ہے۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وائلڈ لائف حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث افراد کی اطلاع دیں تاکہ ان سرگرمیوں کو روکا جا سکے اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی غیر قانونی وائلڈ لائف جنگلی حیات میں ملوث

پڑھیں:

لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے

لاہور:

گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار پر جرمانے بھی بڑھا دیے گئے
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد