نون لیگ کو گلگت بلتستان میں امیدوار نہیں مل رہے، طالب حسین
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
یپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر طالب حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے اہم شخصیات کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر طالب حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے اہم شخصیات کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ نواز لیگ کو گلگت بلتستان میں امیدوار نہیں مل رہے جبکہ تحریک انصاف کا صفایا ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت حاصل کرے گی اور گلگت بلتستان میں عوامی راج ہو گا۔ عنقریب گلگت بلتستان کا سیاسی منظرنامہ یکسر تبدیل ہو جائے گا اور پیپلز پارٹی چھا جائے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت جلد پورے گلگت بلتستان سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی نجات دہندہ ہے۔ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا مگر اس بار ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عملدرآمد کرے گی اور گلگت بلتستان میں ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو آج تک جتنے بھی انتظامی اور آئینی اختیارات ملے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے مرہونِ منت ہیں۔ آنے والے وقتوں میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو مزید اختیارات دے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارٹی گلگت بلتستان کے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی
پڑھیں:
فیض حمید طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیض حمید کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے اور آج کے فیصلے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ غیرقانونی اقدامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور پی ٹی آئی کا طرز سیاست گورنر راج والے حالات پیدا کر رہا ہے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سخت اقدامات کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیض حمید کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے اور آج کے فیصلے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ غیرقانونی اقدامات کئے گئے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم طاقت کے نشے میں دھمکیاں دی، مخالفین کو نشانہ بنایا اور سیاست میں غلط روایت ڈالی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا اور آج خود بند ہے یہی مکافات عمل ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم اور میثاق جمہوریت کے وعدے پورے کرنے پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے حل کیلئے وہ پُرعزم ہیں جبکہ ایف بی آر کی کمزوریوں کا بوجھ صوبوں کے عوام نہیں اٹھا سکتے۔