گلگت بلتستان، تین ہفتوں کے دوران 58 چوری اور ٹمپرڈ گاڑیاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر روڈ بیٹ کو مزید موثر اور تیز کرتے ہوئے غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور NCP گاڑیوں کی انڈیکسشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ کی زیر صدارت محکمانہ امور کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان، ڈپٹی ڈائریکٹر دیامر استور ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر بلتستان ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویژن اور منیجر آئی ٹی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران گلگت ڈویژن میں چوری اور ٹمپرڈ کی 44 گاڑیاں، بلتستان ڈویژن میں 8 گاڑیاں اور دیامر استور ڈویژن میں 6 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران گلگت ڈویژن میں 256 NCP ان انڈیکس گاڑیوں کی انڈیکسیشن ہوئی ہے، بلتستان ڈویژن مے 125 NCP گاڑیوں کی انڈیکسیشن اور دیامر استور ڈویژن میں 41 گاڑیوں کی انڈیکسشن ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت ڈویژن سے غیر نمونہ 891 نمبر پلیٹس، بلتستان ڈویژن سے 241 نمبر پلیٹ اور دیامر استور سے 160 نمبر پلیٹس اتارے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی NCP گاڑیوں کے ریکارڈ کو ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا اور ساتھ ساتھ تمام ڈیٹا کو دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی شیر کیا جا رہا ہے۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر روڈ بیٹ کو مزید موثر اور تیز کرتے ہوئے غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور NCP گاڑیوں کی انڈیکسشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان دیامر استور گاڑیوں کی ڈویژن میں NCP گاڑیوں کو مزید
پڑھیں:
گلگت بلتستان پولیس میں پہلی مرتبہ "کرائم سین یونٹ" قائم
کریم سین یونٹ پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں قائم کی گئی ہے جہاں یونٹ کیلئے جدید آلات سے لیس تین گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یونٹ کے پندرہ اہلکاروں کی تربیت ملک کے بہترین اداروں سے مکمل کرائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس میں پہلی مرتبہ "کریم سین یونٹ" قائم کر دی گئی۔ آئی جی پولیس افضل محمود بٹ نے جی بی پولیس کی پہلی کرائم سین یونٹ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیس کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کریم سین یونٹ پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں قائم کی گئی ہے جہاں یونٹ کیلئے جدید آلات سے لیس تین گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یونٹ کے پندرہ اہلکاروں کی تربیت ملک کے بہترین اداروں سے مکمل کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں کریم سین یونٹ قائم کی ہے۔ اس یونٹ کا مقصد یہ ہے کہ جہاں بھی کوئی کرائم واقع ہو، وہاں سے تمام ثبوت اور شواہد کو سائنٹیفک طریقے سے اکٹھا اور محفوظ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں فرانزک سائنس لیبارٹری بھی قائم کر رہے ہیں، اس کیلئے کچھ سامان خریدا گیا ہے، دیگر آلات کی خریداری کا عمل جاری ہے، اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ شواہد کی سائنسی بنیادوں پر تجزیہ ممکن ہو سکے گا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ کرائم سین یونٹ کے تحت پانچ اہلکار گلگت رینج میں تعینات ہوں گے، پانچ دیامر، پانچ بلتستان ڈویژن میں کام کرینگے۔