اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترکیے کے 102 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں ۔ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ترک صدر کی غیر معمولی قیادت سے ترکیے جدت، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی۔ جنگ کے دوران بھارت کو سبق سکھایا گیا۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران طیب اردگان پاکستان کے ساتھ کھڑے  رہے۔ جنگوں، سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ کمال اتاترک نے جدید ترکیے کی بنیاد رکھی۔ ترک صدر دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں۔ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات قریبی مذہبی، ثقافتی، رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ ترکیے نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ جنگ ہو یا تباہ کن زلزلہ یا سیلاب، ترکیے مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا۔ افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں چار دن میں دشمن کو سبق سکھایا۔ جنگ کے دوران ترکیے کی قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی۔ ترکیے نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ترکیے نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔ پاکستان بھی قبرص کے حوالے سے ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ریاض کے گورنر نے شہباز شریف اور ان کے وفد کو ائرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ فیوچر انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت بھی کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف پاکستان کے ترکیے کے کے دوران کے ساتھ

پڑھیں:

مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس کے سیشن میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہدکے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے شاندار تقریب کا انعقاد کیاہے ، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہم نے ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سیکھا اور آگے بڑھے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کےلیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، صنعتی اصلاحات کی جارہی ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، کرپشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، سعودی ولی عہد کے ترقی کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کرکے مکمل ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے، ڈیجٹیلائزیشن سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، ہمیں سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، بحالی کے عمل میں ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کا تعاون ہونا چاہیے، ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے اے آئی سے استفادہ کر رہے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے پاکستانی نوجوان چین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
  • بھارت کے ساتھ جنگ میں ترک قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی، وزیراعظم
  • قومی دن پر مبارکباد، ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، شہباز شریف
  • پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم
  • ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں: شہباز شریف
  • مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے