وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہی۔ اسلام آباد میں ترکیے کے یوم جمہوریہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ترکیے نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک معاشی، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی جب کہ ترکیے نے ہمیشہ فلسطین اورکشمیرکے حوالے سے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، پاکستان بھی قبرص کے حوالے سے ترکیےکے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی اور افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں 4 دن میں دشمن کو سبق سکھایا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے بھارت کے کے ساتھ

پڑھیں:

ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد

ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ مصطفی کمال اتاترک کی قیادت نے ترقی و اصلاحات کی نئی راہیں کھولیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان اور ترکیہ مذہبی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کی شاندار ترقی اور معاشی بحالی صدر اردوان کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اور ترکیہ عقیدے اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن میں جڑے ہیں۔ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کا یوم جمہوریہ خودداری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ اتاترک سے شروع ہونے والا سفر آج نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلوں، سیلابوں اور آزمائشوں میں ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاک ترک دوستی دو دل، ایک جذبہ اور ایک منزل کی کہانی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
  • دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم
  • جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا، اُردگان چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں: شہباز شریف
  • افغان طالبان نے جارحیت دکھائی تو پی ٹی آئی پاکستان کیساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف
  • افغانستان سے کشیدگی  میں  تحریک  انصاف  ریاست  پاکستان کے  ساتھ کھڑی  ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • افغانستان نے حملہ کیا تو پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وزیراعظم اور صدر کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر دلی مبارکباد