وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سوشل میڈیا، حکومت پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس دوران دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، عالمی اور علاقائی امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو بھی ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے ہیں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
Ansa Awais Content Writer