data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید انجری کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

میچ کے دوران الیکس کیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ائیر کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب اندرونی خون بہنے کے آثار سامنے آئے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ کی نوعیت سنگین تھی اور بروقت طبی امداد نہ ملتی تو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق ائیر کو کسی ممکنہ انفیکشن سے بچانے کے لیے چند روز تک آئی سی یو میں زیرِ نگرانی رکھا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق 31 سالہ نائب کپتان کی وطن واپسی کا فیصلہ ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ارجنٹائن : بس اور کار کے تصادم میں 13 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-5

 

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے شمال مشرقی صوبے میسیونیس میں مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے باعث 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ صبح شدید دھند کے دوران ایک پل پر پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں شہر اوبرہ سے پورٹو اِگوازو جا نے والی بس پل سے نیچے ندی میں جا گری۔ حادثہ نیشنل روٹ 14 کے کلومیٹر 892 پر پیش آیا۔ سول ڈیل نورتیکمپنی کی بس تباہ ہوگئی،جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق حادثے کے بعد 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ارجنٹائن : بس اور کار کے تصادم میں 13 افراد ہلاک
  • کراچی: 3 روز قبل زہریلی چیز کھا کر تشویشناک حالت میں لایا جانے والے شخص دوران علاج دم توڑ گیا
  • بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل
  • ایئر پنجاب کی تیاری حتمی مراحل میں داخل، پہلی فلائٹ کب اڑان بھرے گی؟
  • الیکس کیری کا کیچ پکڑنا مہنگا پڑ گیا، شریاس ائیر آئی سی یو منتقل
  • اڈیالہ جیل: اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کر گیا
  • ائیر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم : جدید آرام ، دوطیارے لیز پر لئے جائیں : مریم نواز 
  • گوجرانوالہ میں افسوسناک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • گوجرانوالہ :ٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق