پاک فوج کی جوابی کارروائی ، دو بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، سرینگر ائیر بیس بھی مکمل تباہی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) بھارت کی طرف سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 8 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی میں دو رافیل طیارے مار گرائے جبکہ سرینگر ائیر بیس بھی مکمل تباہی کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا بھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل ،، تفصیلات سب نیوز.

.. بھارت نے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغے، پاکستان کا مؤثر جواب آنے والا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: طیارے مار گرائے جوابی کارروائی

پڑھیں:

قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔

اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 4 بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا اور اپنے بیان میں کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے  وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن  عزمِ استحکام کے تسلسل کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی قلات میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف  کی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا  ۔

محسن نقوی نے کہا کہ   4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام  پیش کرتے ہیں۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین اسپانسرڈ  دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔  قوم فتنۃ الہندوستان  کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  بھارتی اسپانسرڈ  دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے روابط توڑنے میں مفاد نہیں، بات چیت واحد راستہ، سابق بھارتی وزیر
  • پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی
  • بھارت، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35کروڑ روپے کے اثاثے منجمد
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات