آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کر لی ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 شہری شہید ہوئے، مریدکے مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ مظفرآباد پر حملے کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہری شہید شہید اور بھارت کے حملے میں
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس ٹیم پر حملے میں ایک افسر سمیت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی سماء نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں مزید 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ متعلقہ حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Post Views: 5