پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کو پاکستان پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز داغے گئے جن میں سے بیشتر کو پاکستان نے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنادیا۔بھارت کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی طرف میزائل داغے گئے جنہیں فورسز نے ناکارہ بنادیا۔
اس سوال پر انتہائی اہم گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے بیورو چیف اور سینئر و معروف صحافی عامر الیاس رانا نے وجہ بتائی۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے ڈرونز کو ہمارے دفاعی سسٹم اور ریڈار نے پہلے ہی پکڑ لیا تھا اور پھر ان کی کڑی نگرانی کی گئی۔
انہوں نے فضا میں ان ڈرونز کو نشانہ نہ بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے جانے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز فضا میں 35 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر پرواز کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں نشانہ بنانے کیلیے طویل فاصلے طے کرنے والے میزائلز کی ضرورت ہے اور اس کا تخمینہ بہت زیادہ آتا ہے۔
عامر الیاس رانا نے بتایا کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ بلندی پر اس کے ڈرونز کو نشانہ بنایا جائے تاکہ وہ ہمارے میزائل سسٹم کا سراغ لگا سکے مگر پاکستان یہ موقع نہیں دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون جب نیچے کی طرف کم پرواز پر آتے ہیں تو انہیں معمول کے اسلحے سے نشانہ بناکر ناکارہ کیا جاتا ہے۔بیورو چیف نے کہا کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں افرتفری ہو مگر وہ اس میں ناکام ہے، ڈرونز کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کے عطیات کیلیے اسپتال پہنچی اور وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس،بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ پاک بھارت سیاسی اور ملٹری سطح پر روابط،نائب وزیر اعظم کی تصدیق پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید پاکستانیوں کیلیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع؛ حکومت کی بڑی پیش رفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈرونز کو
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :