بھارت کا پاکستان کیخلاف اسرائیلی ساختہ ڈرون کا استعمال لیکن یہ کیا صلاحیت رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اب تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے زیراستعمال25 اسرائیلی ساختہ طیاروں کو مار گرایا ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان نے کردی ہے اور بتایا ہے کہ یہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے لیکن یہ ڈرون کیا صلاحیت رکھتا ہے، اس بارے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
آٹومیٹڈ ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کا طیارکردہ ہیروپ سٹینڈ آف لوئٹرنگ گولہ باری سے حملہ کرنے والا ہتھیاروں کا نظام ہے جو اہداف کو تلاش کرنے اور درست طریقے سے حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل اس کا جائزہ لے سکتا ہے ، اسرائیل کا اس بارے دعویٰ ہے کہ یہ ڈرون اہداف کو تلاش کرتا، شناخت کرتا ہے اور پھرحملہ کر کے تباہ کردیتا ہے اور یہ دو طرفہ ڈیٹالنک کے ذریعے کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔
اسرائیلی دعویٰ ہے کہ اس کے فضائی دفاع سمیت کثیر القاصد استعمال ہیں، شہری جنگ اور انسداد دہشتگردی مشنز میں بھی استعمال ہوسکتا ہے ، اس کی رفتار225 ناٹس تک ہے جبکہ کمیونیکیشن رینج 200 کلومیٹر اورآپریشنل رینج 1000 کلومیٹر تک ہے ۔
یہ ڈرون 9 گھنٹے تک کی پرواز اور 23کلوگرام تک مواد اٹھاسکتا ہے۔
رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کیلئے سٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا،پاکستانی تجزیہ نگار نے بھانڈاپھوڑدیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں
ڈھاکا:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔
اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔