موبائل فو ن سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے موبائل فونز کے سگنلز کی سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس حسن نواز مخدوم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔
(جاری ہے)
وکیل پی ٹی اے کا موقف تھا کہ درخواست پر طویل عرصے کے بعد سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پہلے موبائل فونز سگنلز کا مسئلہ حل ہوگیا تھااب دوبارہ سے موبائل فونز کے سگنلز کا مسئلہ ہو رہا ہے جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درخواست پر
پڑھیں:
باتھ روم میں موبائل فون کا استعمال بواسیر کا سبب بن سکتا ہے
امریکا کے شہر بوسٹن میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے مطابق رفع حاجت کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے بواسیر ہونے کا خطرہ 46 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں شامل 125 افراد کا کولونوسکوپی کے ذریعے معائنہ کیا گیا، جن میں سے 66 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ باتھ روم میں فون پر اسکرولنگ کرتے ہیں اور عموماً 5 منٹ یا اس سے زائد وقت ٹوائلٹ پر بیٹھے رہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنے سے مقعد اور ریکٹم کی رگوں پر دباؤ پڑتا ہے، جو ان میں سوجن اور بواسیر کا باعث بنتا ہے۔ فون کے استعمال سے لوگ بغیر سوچے طویل وقت بیٹھے رہتے ہیں، جس سے مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ ایسے افراد کی جسمانی سرگرمیاں بھی کم ہوتی ہیں، جو بواسیر جیسے مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔ ماہرین صحت مند طرز زندگی اور متحرک روٹین اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ان مسائل سے بچا جا سکے۔