ڈبے کے دودھ کا معیار غیر تسلی بخش، ڈرگ کورٹ کا ٹیسٹ لیبارٹری بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
شاہین عتیق:چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے بچوں کے ڈبے کے دودھ کی غیر معیاری فروخت اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کی عدم دستیابی کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں ڈائریکٹر ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبے کا دودھ بنانے والی فیکٹریوں کے لائسنس ازسرنو چیک کیے جائیں۔ مزید برآں، چیف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈریپ اور متعلقہ محکمے کو فوری طور پر بچوں کے دودھ کی جانچ کے لیے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 2015 کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 55 لاکھ اور روزانہ تقریباً 14,900 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اس پس منظر میں بچوں کو دیے جانے والے ڈبے کے دودھ کی معیاری جانچ ناگزیر ہے۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ڈبے پر درج وٹامنز کی فہرست واقعتاً دودھ میں شامل بھی ہوتی ہے؟ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جہاں ادویات کی جانچ کی جاتی ہے، وہیں بچوں کے دودھ کی بھی جانچ کی جائے، اور یہ بھی دیکھا جائے کہ کہیں جعلی لیبل لگا کر غیر معیاری دودھ تو فروخت نہیں ہو رہا۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
چیئرمین ڈرگ کورٹ نے اپنے چار صفحات پر مشتمل فیصلے کی نقول حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ ہیلتھ افسران کو بھی بھجوا دی ہیں اور کہا کہ صحت مند نسل کے لیے معیاری دودھ کی فراہمی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان