بہاولنگر میں ہزاروں لیٹر ناخالص دودھ تلف کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر چین کو برآمد، اہم معاشی سنگِ میل
فوڈ سیفٹی ٹیم نے بہاولنگر شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 2 دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔
دودھ میں فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئیں، نتیجتاً 3 ہزار 300 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ بنیادی غذا میں ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا شہری گھروں میں استعمال ہونے والا دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس سے مفت ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بہاولنگر دودھ فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ناخالص دودھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بہاولنگر فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ناخالص دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
برازیل؛ کرپٹ سیاستدانوں کو ’این آر او‘ دینے پر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے
برازیل کی سڑکوں پر ہزاروں شہری نکل آئے اور حکومت کی سیاستدانوں کو کرپشن اور دیگر مقدمات میں ریلیف دینے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی تمام 26 ریاستوں میں کرپشن پر عام معافی کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
احتجاج کرنے والوں میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہیں۔ فنکار، طلبا اور سماجی کارکنان سب ہی سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔
مقررین نے پارلیمنٹ میں منظور کی گئی مجوزہ قانون سازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے تحت ارکانِ پارلیمان کو گرفتار کرنا یا اِن کے خلاف فوجداری کارروائی کرنا مشکل ہے۔
یہ بل جو گزشتہ ہفتے ایوانِ زیریں سے منظور ہوا تھا اور اب یہ بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جائے گا۔
خیال رہے کہ اس بل سے سابق صدر بولسونارو اور اِن کے اتحادیوں کو ممکنہ معافی مل سکتی ہے جنھیں 2023ء میں بغاوت کے جرم میں 27 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔