لندن(نیوز ڈیسک) مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس نے ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام جائیداد فلاحی کاموں میں خرچ کرلوں اور 31 دسمبر 2045 تک اپنی فاؤنڈیشن بند کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے فلاحی کاموں میں تیزی لانے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے دنیا بھر میں موذی امراض اور قحط روکنے کے لیے استعمال ہونے بجٹ کے لیے حکومتی امدادی فنڈز کی کٹوتی کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں کی جا رہی ہے اور یوایس ایڈ پروگرام کے تحت ہونے فلاحوں کاموں میں تقریباً 80 فیصد کمی لائی جائے گی جبکہ ادارے نے دنیا بھر میں 2023 میں 44 ارب ڈالر خرچ کیا۔

بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کرنے کی تصویر اچھی نہیں ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بل گیٹس نے دنیا کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، امیر مقام

پشاور:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتی، عمران نیازی کے خلاف عدالت میں کیسز ہیں، وہ ان کا سامنا عدالت میں کریں۔

انہوں ںے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلوں سے ن لیگ کا کوئی لینا دینا نہیں، قومی مفادات کیلئے مل بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پی ٹی آئی کا احتجاج کرنا مناسب نہیں تھا، قوم نے ان کو مسترد کر دیا ہے، اب 14 اگست جشن آزادی پر احتجاج کی کال بھی ملک دشمنی ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دستیاب لیڈر شپ بھارت و اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے یوم آزادی پر ملک میں افراتفری کرنا چاہتی ہے، مسلم لیگ کی مرکزی حکومت اس دفعہ یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منا کر افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہارِ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مسلم لیگ کو وطن دوستی پر ووٹ دیا ہے، آئندہ بھی ملک میں حکومت سبز جھنڈے کی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  •  خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ممکن ہے، امیر مقام کا دعویٰ 
  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، امیر مقام
  • پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
  • بیوروکریٹس کی منی لانڈرنگ اور کرپشن، جماعت اسلامی نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
  • بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان
  • ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
  • غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر
  • چہلم امام حسینؑ: پنجاب میں 61 مقررین کے داخلے پر پابندی عائد 
  • ’کونسا غریب بحریہ ٹاؤن میں گھر بنا سکتا ہے‘، ملک ریاض کی پوسٹ پر بحث چھڑ گئی
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا