69 سالہ ارب پتی بل گیٹس کے مطابق ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا تمام جائیداد فلاحی کاموں میں خرچ کرکے  31 دسمبر 2045 تک اپنی فاؤنڈیشن بند کردوں گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بل گیٹس نے فلاحی کاموں میں تیزی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2045 تک اپنی تمام جائیداد خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس کے مطابق ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام جائیداد فلاحی کاموں میں خرچ کرلوں اور 31 دسمبر 2045 تک اپنی فاؤنڈیشن بند کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے فلاحی کاموں میں تیزی لانے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے دنیا بھر میں موذی امراض اور قحط روکنے کے لیے استعمال ہونے بجٹ کے لیے حکومتی امدادی فنڈز کی کٹوتی کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں کی جا رہی ہے اور یوایس ایڈ پروگرام کے تحت ہونے فلاحوں کاموں میں تقریباً 80 فیصد کمی لائی جائے گی جبکہ ادارے نے دنیا بھر میں 2023 میں 44 ارب ڈالر خرچ کیا۔

بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کرنے کی تصویر اچھی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: فلاحی کاموں میں بل گیٹس نے دنیا کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر متقی میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر گفتگو

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی میں رابطہ ہوا ہے اور دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوامی روابط اور سیاسی مشاورتی نظام کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔ 

ترجمان کے مطابق فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اور یکطرفہ اقدامات پر مؤقف افغان وزیر خارجہ کو بتایا۔ 

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی امن کے لیے عزم اور خود مختاری کے تحفظ کے عہد کا اعادہ کیا۔ 

ترجمان کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے تجارت میں سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، افغان وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو دوبارہ افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔

ترجمان کے مطابق افغان قیادت نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کا مقصد دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط اور امن کو فروغ دینا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو پی ایس ایل کے باعث تاریخی ہزیمت
  • 3 مذہبی سیاسی جماعتوں کا یوم جمعہ دفاع وطن اور عزم کے طور پر منانے کا اعلان
  • پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سرحدی علاقوں کے شہری معمول کے مطابق کاموں میں مشغول
  • بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
  • ذوالفقار علی بھٹو نے جو آئین دیا اسے 26 ویں ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
  • جماعت اسلامی کی حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
  • جماعت اسلامی عوامی تحریک کے ذریعے ظلم اور استحصال کے نظام کو بدل کر دکھائے گی، امیر العظیم
  • اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر متقی میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر گفتگو