مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ مودی کے مظالم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا،مودی کو بھی پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی ممکن ہے۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان سے ہدایت لینے کیلئے ہی اڈیالہ میں ملاقات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے۔مودی کو بھی پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔مودی جیسے شخص سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کےلیڈرہیں۔رہائی کی درخواست دائر کی۔ان کا کہنا تھاکہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں۔ملک میں کوئی قانون تو ہے ہی نہیں۔ ہم نے انصاف کیلئے جو دروازے ہیں وہ کھٹکھٹانے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست کی ۔علی امین گنڈا پور نے اپنے وکلاء لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی استدعا کی گئی تھی۔ علی امین نے درخواست پر موقف اپنایا تھاکہ سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات میں طویل قید سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے تھے۔ اس طرح کی قید سے بچنے کیلئے آئین میں پے رول پر رہائی کی ریمیڈی موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی یقین دہانی کراتے ہیں کہ پے رول پر رہائی کی شرائط پر عمل کریں گے۔درخواست گزار کے مطابق طویل قید سے صحت خراب ہونے کا بھی خطرہ موجود ہے، سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو اس متعلق درخواست دی تھی مگر کئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں قید کے دوران پرزن رولز کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں پر رہائی کی علی امین
پڑھیں:
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کے لیے درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باوجود ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی پوسٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
یہ درخواست شہری غلام مرتضیٰ خان کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران اس کے نام سے چلنے والے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور بدنیتی پر مبنی مواد کی تشہیر غیر قانونی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت دی جائے کہ وہ اکاؤنٹ چلانے والے فرد یا افراد کی شناخت کریں، اور ایسی تمام ٹوئٹس کو بلاک کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں، جو قانون اور سوشل میڈیا پالیسیز کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔