Jang News:
2025-07-10@03:32:44 GMT

یرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

یرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کےحقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ 

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں ’خیبر پاس‘ کے نام سے ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء

---فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا حکومت نے ’خیبر پاس‘ کے نام سے صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء کر دیا۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پاس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا باضابطہ اجراء کیا۔

خیبر پاس ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ڈیجیٹل شناختی نظام ہے جو ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم کیو آر کوڈ سسٹم پر مبنی ہے، خیبر پاس ڈیجیٹل شناختی نظام کو نادرا سسٹم اور دیگر سرکاری ریکارڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

خیبر پاس کے تحت صوبائی شہریوں کی تمام شناختی معلومات اور کوائف آن لائن دستیاب ہوں گی، خیبر پاس کے تحت ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے شہری صوبائی حکومت کے تمام شہری خدمات اور سہولتوں تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے، اس نظام سے شہریوں کو مختلف خدمات کے حصول کے لیے الگ الگ رجسٹریشن کرنے اور فارم بھرنےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔

خیبر پاس کے تحت ایک ہی کیو کوڈ کے ذریعے صحت، تعلیم، ٹیکس، لائسنس، جائیداد سمیت دیگر خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ 

شناختی کیو آر کوڈ سے شہریوں کو تمام سہولتیں اور خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی جس کے نتیجے میں لوگوں کو الگ الگ دفاتر کے چکر لگانے اور قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

خیبر پاس کے اجراء کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پاس سرکاری محکموں کی خدمات تک آسان رسائی کا ایک انقلابی اقدام ہے، ابتدائی طور پر اس نظام کے تحت تین خدمات فراہم کی جارہی ہیں، آنے والے دنوں میں صحت کارڈ سمیت صوبائی حکومت کی تمام خدمات اور سہولتوں کو اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زیادہ سہولتوں کی فراہمی، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنا بہت ضروری ہے، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام سیکٹرز میں نظام کو زیادہ زیادہ ڈیجیٹائز کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسا نظام لا رہے ہیں جس میں حکومت اور شہریوں دونوں کے لیے آسانی ہو۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت میں کافی چیزیں ڈیجیٹائز کر دی ہیں اور بہت کچھ کرنا باقی ہے، مختلف شعبوں میں نظام کی ڈیجیٹائزیشن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں، صرف چالان کی ڈیجیٹائزیشن سے حکومت کو تقریباً تین ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے، صحت کارڈ کی مانیٹرنگ شرو ع کی، علاج معالجے کی شرح بڑھنے کے باوجود 13 ارب روپے کم لاگت آئی۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو خزانہ خالی تھا اور اس وقت خزانے میں 190 ارب روپے موجود ہیں، ڈیجیٹائزیشن کا یہ سفر تیز رفتاری سے جاری ہے، امید ہے ہم اپنے اہداف جلد حاصل کر لیں گے، ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناکر عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
  • صدر آزاد جموں و کشمیر سے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کی ملاقات
  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے: بیرسٹرسیف
  • خیبر پختونخوا میں ’خیبر پاس‘ کے نام سے ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء
  • خیبر پختونخوا حکومت بدلنی ہے یا گھسیٹنی ہے؟
  • عمران خان کا جیل سے احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے کا اعلان
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست
  • پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر
  • میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے روک لیا: بیرسٹر گوہر
  • وفاقی حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع سے متعلق کمیٹی فوری ختم کرے، پی ٹی آئی کا مطالبہ