لاہور سے امریکی قونصلیٹ کی عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ نے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محفوظ مقام پر منتقل ہو امریکی قونصلیٹ
پڑھیں:
کراچی میں بدترین ٹریفک جام سے منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں تبدیل، شہری بری طرح سے رُل گئے
کراچی میں نمائش چورنگی بند ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں شہری رُل گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے ہزاروں شہری بری طرح سے رل گئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات کیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نشتر پارک میں مذہبی پروگرام کے باعث ایم اے جناح روڈ کیپری سینما سے نمائش چورنگی ، سولجر بازار سگنل نمبر 3 جانب بریٹو روڈ سے نمائش چورنگی اور پیپلز چورنگی سے جانب نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اور اس حوالے سے متبادل راستوں کا اہتمام کیا گیا۔
ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور تین اہم سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں کے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ہزاروں شہری بری طرح سے رل گئے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔
شہری بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر کے کھڑے رہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نمائش چورنگی کے اطراف میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو ٹریفک بحال کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو فوری متحرک کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر کے اس کی رپورٹ مجھے ارسال کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی بحال نہ ہوئی تو سخت تادیبی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور جہاں ٹریفک جام رہے وہاں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی سہولت کا بروقت خیال رکھا جائے۔
بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر میں شدید ٹریفک جام ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو فوری اقداما ت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پریشانی سے نجات دلانے کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک کیا جائے اور ٹریفک جام والے تمام مقامات پر افسران خود موجود رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک روانی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، ٹریفک جام کی صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے پیپلز چورنگی، کیپری سینما چوک ، کوریڈور 3 ، کشمیر روڈ ، گرو مندر چورنگی اور اللہ والی چورنگی سمیت ملحقہ علاقوں میں ٹریفک روانی آہستہ ہے تاہم ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر موجود رہا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کیے گئے۔