لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز) بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے ڈرون کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، عوام نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔بیدیاں روڈ کے قریب بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے دشمن کے ڈرون کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ذرائع کے مطابق، جیسے ہی ڈرون نظر آیا، رینجرز اہلکاروں اور شہریوں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے بھارتی ڈرون کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔
واقعے کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں بھارتی ڈرون کو نشانے پر لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے بعد شہریوں نے پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی بھارتی جارحیت اور سازش کے خلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر مودی کا فالس فلیگ آپریشنز، غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان پاکستانی سکھ برادری کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں کی کوشش ناکام بنا دی گئی میں بھارتی شہریوں نے ڈرون کو
پڑھیں:
بھارت کی پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی ISPR
فائل فوٹوسیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔
لاہور میں بھی بھارتی ڈرون مار گرایا گیا، لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کررہے ہیں، اور ملک و قوم کا تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں
بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے 77 بھارتی ڈرون حملے ناکام بنا چکا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کی منہ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔